ق*پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد 51 کروڑ سے تجاوز کر گئی، پی ٹی اے رپورٹ

فیس بک 10 کروڑ سے زائد صارفین کے ساتھ پاکستان میں سب سے مقبول ایپ قرار،یوٹیوب 9 کروڑ 66 لاکھ صارفین کے ساتھ دوسرے نمبر پر، واٹس ایپ تیسرے نمبر پر

ہفتہ 30 اگست 2025 18:50

ج*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کی نئی رپورٹ کے مطابق ملک میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور مختلف ایپس استعمال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 51 کروڑ 61 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی صارفین میں فیس بک سب سے زیادہ مقبول ہے، جس کے صارفین کی تعداد 10 کروڑ 16 لاکھ ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر یوٹیوب ہے جسے 9 کروڑ 66 لاکھ 60 ہزار افراد استعمال کرتے ہیں۔واٹس ایپ 9 کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار صارفین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد 9 کروڑ 3 لاکھ ہے۔دیگر ایپس میں سنیپ چیٹ 7 کروڑ 9 لاکھ 80 ہزار صارفین کے ساتھ پانچویں، انسٹاگرام 4 کروڑ 99 لاکھ کے ساتھ چھٹے اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) 1 کروڑ 53 لاکھ صارفین کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل ایپس کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے جو نہ صرف مواصلات بلکہ کاروبار اور تفریح کے شعبوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔