
سندھ حکومت کی فلڈ ٹیم کے ممبران کا گڈو بیراج کا ہنگامی دورہ کیا ،موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا
ہفتہ 30 اگست 2025 19:40
(جاری ہے)
انھوں نے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف مقامات پر بندوں کی صورتحال اس وقت تسلی بخش اور مستحکم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قادر پل لو بند، نصرت لو بند، عاقل آگانی بند، اولڑا جاگیر بند، کند کوڑ اور آہ گوشپور بند پر محکمہ آبپاشی نے بھرپور کام کیا ہے، جس کے باعث ان کی پوزیشن بہتر ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ رواں برس پانی کی بڑی مقدار گزرنے کا امکان ہے اور ستمبر کی 3 یا 4 تاریخ کو مزید پانی گزر سکتا ہے، تاہم وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پہلے ہی وزراءاور منتخب نمائندوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں اور انتظامات کی نگرانی کریں۔انہوں نے بتایا کہ سکھر بیراج سے ماضی میں بھی دس لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزر چکا ہے اور اب بھی گزر سکتا ہے، لیکن تمام ادارے الرٹ ہیں اور حالات پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر خدانخواستہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کچھے کے علاقوں سے لوگوں کو منتقل کرنا پڑا تو ان کے مکمل تحفظ اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے گا۔ناصر حسین شاہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ خود انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں اور تمام ادارے ریلیف اور ریسکیو کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔وزیر آبپاشی جام خان شورو نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ کے عوام پریشان نہ ہوں، حکومت نے سیلاب سے نمٹنے کی مکمل تیاری کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پوری پارٹی قیادت صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں پنجاب سے آنے والا ریلا سندھ میں گڈو بیراج سے داخل ہوگا اور اندازہ ہے کہ اس میں 7 سے 8 لاکھ کیوسک پانی ہو سکتا ہے۔صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ گڈو بیراج پر پنجند سے پانی کے بہائو میں کمی آئے گی اور آئندہ 24 گھنٹے صورتحال کے لحاظ سے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں اور انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائے چناب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،ایف ایف سی یومیہ رپورٹ
-
سیالکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی ، سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم گرفتار
-
خیبر پختونخوا کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کی روسی ماہرین تحقیقات کریں گے
-
کچھ لوگ جھوٹی خبروں سے سوسائٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ‘ عظمی بخاری
-
اربوں روپے کی درآمدی گندم خراب ہونے کے باعث فروخت نہ ہونے کا انکشاف
-
بانی پی ٹی آئی 9مئی پر ندامت،شرمندگی اورمعافی کا اظہار کریں تو بات آگے چل سکتی ہے‘ رانا تنویر حسین
-
پاکستان اور ایران کا مضبوط تعلقات کا عہد ، صدارتی دوروں کے معاہدوں پر عمل درآمد کا عزم
-
ٹک ٹاک کا صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ
-
سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی، 16 لاکھ افراد کو خطرہ، کچے کے علاقوں سے انخلا شروع
-
میرا شہر پی ٹی آئی، ٹھیکیدار اور بیورو کریٹس نے ملکر تباہ کیا، پیچھا نہیں چھوڑوں گا، خواجہ آصف
-
صدر زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی
-
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کیلئے مفت کالنگ سہولت میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.