Live Updates

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت وائس منٹس کی سہولت میں توسیع

ہفتہ 30 اگست 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی سہولت کے لیے موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے خصوصی ریلیف اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت وائس منٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ سہولت اُن صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی جن کے اکاؤنٹ میں بیلنس صفر ہے تاکہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں اور ایمرجنسی خدمات تک باآسانی رسائی کر سکیں۔واضح رہے کہ پی ٹی اے نے سی ایم اوز کے تعاون کو سراہتے ہوئے عوام کو اس امر کی یقین دہانی کرائی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی خدمات کی نگرانی جاری رہے گی تاکہ روابط میں کسی قسم کا تعطل نہ آئے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات