
پنجاب کے وائس چانسلرز نے اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات کے لیے روڈمیپ وضع کر دیا
اتوار 31 اگست 2025 14:40
(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی قومی ترجیحات اور ترقیاتی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔
پہلے سیشن عالمی تناظر اور بین الاقوامی تعلیمی تعاون کی صدارت سردار مسعود خان، سابق سفیر امریکہ و چین نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر آندریاس بُرکرٹ (یونیورسٹی آف کاسل، جرمنی) اور پروفیسر راحیل نواز (اسٹافورڈ شائر یونیورسٹی، برطانیہ) نے 2029 تک یونیورسٹیوں میں مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور ماحولیاتی لچک کو پروگرامز کا لازمی حصہ بنانے پر زور دیا۔ تحقیق اور تدریس میں جدت کے حوالے سے سیشن کی صدارت ڈاکٹر طارق بنوری، سابق چیئرمین ایچ ای سی نے کی، جنہوں نے تحقیق کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور یونیورسٹیوں میں جدت کی ثقافت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔شہناز وزیر علی، صدر زیبست نے کوالٹی انہانسمنٹ اور ادارہ جاتی اصلاحات پر سیشن کی صدارت کی اور مضبوط کوالٹی ایشورنس نظام اور ادارہ جاتی ڈھانچوں پر زور دیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین، سابق چیئرمین ایچ ای سی نے مالی پائیداری، گورننس اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ یونیورسٹیوں کو جدید طرزِ حکمرانی، مالی خودمختاری اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا۔برگد کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر صبیحہ شاہین نے سماجی ہم مانگی اور شہری اقدار کے خصوصی سیشن کی پروفیسر ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ صدارت بھی کی۔ اس سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا، پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین، اور ڈاکٹر ثاقب مختار نے خطاب کیا اور جامعات کے معاشرتی کردار، سماجی ہم آہنگی اور شہری اقدار کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف پی ایس سی حسیب اطہر نے تعلیمی قیادت کے فروغ اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت پر سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ کانفرنس کا اختتام مشترکہ اعلامیہ اور اصلاحاتی سفارشات کے اجراء پر ہوا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کاپاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس
-
مودی کی آبی دہشتگردی اور حکومتی غفلت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، حلیم عادل شیخ
-
ہم اپنے صوبے میں امن چاہتے ہیں،دہشت گرد مذاکرات کرتے ہیں نہ ہی ملک چھوڑتے ہیں،فیصل کریم کنڈی
-
آزمائش اور تکلیف کی گھڑی میں نبی اکرمؐکی رحمت کے سائے کے طلبگار ہیں،سپیکر قومی اسمبلی
-
ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق سے منگوپیر ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران کی ملاقات
-
محبتِ رسول ﷺنجات کا ذریعہ، حسد و جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہیں، گورنرسندھ
-
گورنرسندھ کے زیر اہتمام 1500 ویں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی چھٹے روز بھی محفل کا انعقاد
-
وزیرہاسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا ننکانہ کے سیلابی علاقوں کا دورہ
-
صوبائی وزیر بلال یاسین کا ننکانہ کے سیلابی علاقوں کا دورہ،متاثرین سیلاب کے ساتھ کھانا بھی کھایا
-
سانگلہ ہل ، گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی اسکول میں سولرسسٹم نصب کردیا گیا
-
ساہیوال، دو نوجوان لڑکیوں کی جبر اآبروریزی ، سو شل میڈیا پر ویڈیو وائر ل کر کے بھتہ لینے والے 3 ملزمان گرفتار
-
موجودہ بحران کاسامنے کرنے کیلئے ہمیں بطورقوم اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سید نوید قمر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.