آرٹس کونسل میں اردو زبان کے فروغ کے لیے بچوں کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم" پکے دوست" کے تیسرے سیزن کا آغازآج سے ہوگا

اتوار 31 اگست 2025 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام اردو زبان کے فروغ کے لیے بنایا گیا بچوں کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم" پکے دوست" کے تیسرے سیزن کا آغاز بروز پیر 01 ستمبر ساڑھے چار بجے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کیا جائے گا ،جس میں معروف دانشور و مزاح نگار انور مقصود ،بلا ل مقصود سمیت شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی شرکت کریں گی ۔