Live Updates

گ*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شدید بارش کے دوران سرحدی علاقے تلوار پوسٹ پہنچ گئیں

+وزیر اعلیٰ مریم نواز کا قصور کے علاقے شیخ پورہ نو قائم ریلیف کیمپ کا دورہ ، سیلاب زدہ علاقے گٹی کلنجر سے کشتی پرآنیوالے متاثرہ خاندانوں کا خیر مقدم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے معصوم بچے کو گود میں اٹھا لیا ، ماں کے سپرد کیا، ریسکیو بوٹ سے آنیوالی تمام خواتین کی خیریت دریافت کی وزیراعلی مریم نواز شریف کی موجودگی میں مویشیوں سے بھرے دو بیڑے (بڑی کشتی) بھی پہنچ گئے ، 55 مویشیوں اور خاندان کو بیڑے پر منتقل کیاگیا !وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سیلاب میں گھرے نومولود بچے کو بحفاظت نکالنے پر ڈی ایس پی نعمان کو انعام دیا اور ریسکیو ٹیم کیلئے دس لاکھ انعام کا اعلان

اتوار 31 اگست 2025 20:35

‘ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شدید بارش کے دوران سرحدی علاقے تلوار پوسٹ پہنچ گئیں -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قصور کے علاقے شیخ پورہ نو قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلاب زدہ علاقے گٹی کلنجر سے کشتی پرآنے والے متاثرہ خاندانوں کا خیر مقدم کیا -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے معصوم بچے کو گود میں اٹھا لیا اور ماں کے سپرد کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو بوٹ سے آنے والی تمام خواتین کی خیریت دریافت کی -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام متاثرین کو دلاسہ دیا- وزیراعلی مریم نواز شریف کی موجودگی میں مویشیوں سے بھرے دو بیڑے (بڑی کشتی) بھی پہنچ گئے -متاثرہ نواحی گاؤں سے 55 مویشیوں اور فارمر کے خاندان کو بیڑے پر منتقل کیا گیا -بیڑے پر سیلاب زدہ متاثرہ خاندان کوٹریکٹر، موٹر سائیکل رکشہ اور دیگر سازو سامان کے ساتھ منتقل کیا گیا -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلابی ریلے میں گھرے نومولود بچے کو بحفاظت نکالنے پر ڈی ایس پی نعمان کو انعام دیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو ٹیم کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو کیپ پہن کر تصویر بنوائی-ڈپٹی کمشنر قصور اور ڈی پی او نے تفصیلی بریفنگ دی -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب سے بچائو کے لئے آبی ذخائر بنانے کا جائزہ لینے کا حکم دیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تلوار پوسٹ پر لائیو سٹاک، ہیلتھ، ریسکیو، پولیس اور دیگر کیمپ کا جائزہ لیا-
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات