پاکستان کا ایران پر انحصار بڑھ گیا، درآمدات میں مزید اضافہ

اتوار 31 اگست 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)نئے مالی سال 26-2025 کے آغاز پر پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ جولائی 2025 میں ماہانہ بنیادوں پر ایران سے پاکستانی درآمدات 70 فیصد بڑھ گئی ہیں، جولائی 2025 میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایران سے جولائی 2025 میں پاکستانی درآمدات کا حجم 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔

جون 2025 میں ایران سے پاکستانی درآمدات 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھیں۔جولائی 2024 میں ایران سے پاکستانی درآمدات 10 کروڑ ڈالرز تھیں، مالی سال 25-2024 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا تھا۔گذشتہ مالی سال ایران سے پاکستانی درآمدات کا حجم ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا، مالی سال دو ہزار 24-2023 میں ایران سے پاکستانی درآمدات ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔