پی ٹی آئی کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

نامزد امیدوار سلمی اعجاز نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے، ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم

اتوار 31 اگست 2025 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)پی ٹی آئی نے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم کے مطابق تحریک انصاف سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن میں حصہ نہیں لے گی، پنجاب سے امیدوار سلمی اعجاز نے سیٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضمنی انتخابات کا عمل تسلیم نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ نو مئی کیسز میں پی ٹی آئی سینیٹ اعجاز چوہدری کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سزا یافتہ مجرم کو نااہل قرار دیتے ہوئے سینیٹ کی نشست پر دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔