Live Updates

ماحولیاتی ماہر ڈاکٹر زینب نعیم کی پاکستان کو موسمیاتی موافقت اور تحفظ پر توجہ دینے کی تاکید

پیر 1 ستمبر 2025 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) ماحولیاتی ماہر ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے معاشی حالات کے پیش نظر کاربن کے اخراج میں کمی کے بجائے موسمیاتی موافقت اور مزاحمت کو ترجیح دینی چاہیے۔اتوار کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تجویز دی کہ ندی نالوں سے ناجائز تعمیرات ہٹائی جائیں، شہری نکاسی آب کے نظام کو "سبز انفراسٹرکچر" سے اپ گریڈ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر زینب نے سیلاب سے محفوظ زراعت کو فروغ دینے کی بھی ضرورت پر زور دیا، جسے انشورنس اور سماجی تحفظ جیسے اقدامات سے سہارا دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کم لاگت اقدامات جیسے مون سون سے پہلے نالوں کی صفائی، بروقت وارننگ سسٹم، اور کمیونٹی شیلٹرز انسانی جانیں بچانے میں فوری مددگار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے زمین کے استعمال کی بہتر منصوبہ بندی اور بدعنوانی پر قابو پانے کو پاکستان کی طویل المدتی کلائنٹ ریزیلنس کے لیے ضروری قرار دیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات