نوشہرہ ورکاں، جشنِ عید میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں مرکزی جلوس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جماعت اہل سنت زیراہتمام اجلاس

پیر 1 ستمبر 2025 13:03

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) جشنِ عید میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں مرکزی جلوس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جماعت اہل سنت سٹی نوشہرہ ورکاں کے زیراہتمام سنی تنظیموں کا اجلاس مسلم مسجد تحصیل والی میں منعقد ہوا۔صدارت تحصیل امیر جماعت اہل سنت مفتی مختار احمد نعیمی نے کی جبکہ سٹی امیر مفتی افتخار احمد شاکر،حافظ محمد قاسم مصطفائی اور منتظم مرکزی جلوس نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جلوس کے روٹس اور دیگر انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور مرکزی جلوس کو حتمی شکل دی گئی طے پایا کہ جلوس صبح 9 بجے چوک میلاد مصطفیٰ سے شروع ہوکر حبیب بینک چوک، ہاشمی چوک، مدینہ چوک، قدیر چوک، بلال چوک، شمون چوک، حیدریہ چوک، محمدیہ چوک اور غوثیہ چوک سے ہوتا ہوا واپس میلاد مصطفیٰ چوک پر اختتام پذیر ہوگا، جہاں دن 12 بجے مرکزی میلاد کانفرنس منعقد ہوگی ۔اجلاس میں جماعت اہل سنت، مصطفائی تحریک، انجمن طلبہ اسلام، تحریک منہاج القرآن، دعوت اسلامی، تحریک لبیک پاکستان، تنظیم العارفین، المصطفیٰ نعت کونسل، میلاد مصطفیٰ کمیٹی، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور تمام مساجد کے علما و قائدین نے بھرپور شرکت کی۔\378