
پاکستان نے امریکا کیلئے ڈاک اور پارسل کی ترسیل معطل کر دی
مختلف ممالک نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین کے ذریعے امریکا کے ساتھ اٹھایا ہے
میاں محمد ندیم
پیر 1 ستمبر 2025
15:19

(جاری ہے)
امریکی حکومت نے 25 جولائی کو ایگزیکٹو آرڈر نمبر 14324 کے تحت سابقہ ڈیوٹی فری سہولت معطل کر دی تھی امریکا کے اس اقدام سے دنیا بھر میں امریکا کے لیے ڈاک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے کیوں کہ اب ہر قسم کی ڈاک پر نئے نظام کے تحت ٹیکس اور ڈیوٹی دینا لازمی ہوگا دنیا کے بڑے ممالک چین، برطانیہ، جاپان، آسٹریا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت، جرمنی، فرانس، روس اور سنگاپور نے بھی عارضی طور پر امریکا کو ڈاک بھیجنا بند کر دی ہے کیوں کہ ایئرلائنز نے بھی ڈاک پہنچانے سے معذرت کر لی ہے. امریکی اقدام سے متاثرہ ممالک نے اس معاملے کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین کے ذریعے امریکا کے ساتھ اٹھایا ہے اور یہ ادارہ اس تنازع کو حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے یاد رہے کہ 26 اگست کو غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیوں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ محصولات کے اثرات پر خدشات بڑھ گئے تھے ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ کے آخر میں کہا تھا کہ وہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہو جائے گی.
مزید اہم خبریں
-
ملک میں تمام بلدیاتی ادارے بے دست وپا ہیں، پنجاب میں توبلدیاتی ادارے ہیں ہی نہیں
-
ملک میں تمام ڈیمز آمروں کے دور میں بنے کیونکہ ان کے پاس طاقت ہوتی ہے
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کر دی
-
گجرات ،متاثرین سیلاب کی امداد کرنیوالوں کیلئے انوکھی شرط عائد
-
پی ٹی آئی ارکان کو کہیں گے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہ دیں
-
پنجاب والے طوفانی بارشوں کے نئے اسپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
صرافہ مارکیٹوں میں دو روز میں سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مزید اور خطرناک حد تک اضافہ
-
ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں پاکستان اور ترقی پذیرممالک کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد نالہ لئی میں تشویش ناک صورتحال
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے آبی گزرگاہوں میں تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا
-
وزیراعلی مریم نواز کا جھنگ کے فلڈ ریلیف کیمپ کے قریب فیلڈ ہسپتال کا دورہ ، متاثرین سے علاج معالجہ کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.