ڈی پی او ہری پور اور ڈپٹی کمشنر ہری پور کا افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ

پیر 1 ستمبر 2025 15:37

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) ڈی پی او ہری پور اور ڈپٹی کمشنر ہری پور کا افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور محمد وسیم کا ہمراہ دیگر ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کے افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

افغان مہاجرین سے ملاقات کی اور افغان مہاجرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے جارہ کردہ ہدایات پر معن و عن عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے باعزت طریقے سے اپنے وطن افغانستان واپس جائیں ۔ہری پور پولیس اور ضلعی انتظامیہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کو عزت و احترام کے ساتھ یقینی بنائے گی ۔ \378