جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے نئے پولیو کیس کی تصدیق

پیر 1 ستمبر 2025 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)نے جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے نئے پولیو کیس کی تصدیق کی ہے۔این ای او سی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت میں قائم پولیو لیبارٹری کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچی کی عمر 20 ماہ ہے، رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

این ای او سی کے حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ مہم کے دوران جب بھی پولیو ٹیم آپ کے دروازے پر آئے تو ان سے تعاون کریں،اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لئے اپنے بچوں کا حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بروقت مکمل کرائیں کیونکہ یہ پولیو ویکسین کے دو قطرے آپ کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھتے ہیں ۔