کراچی ، مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

پیر 1 ستمبر 2025 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) پاکستان بازارپولیس کراچی اور پانچ رکنی ڈکیت گینگ کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں2 ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن،موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی ۔پیر کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار زخمی ملزمان میں عمیر عرف صائم اور حبیب عرف قاری شامل ہیں جبکہ ملزمان کے3ساتھی فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان نے 25اور 29اگست کو اسلام چوک اورغازی آبادسے دو خواتین سے اسلحہ کے زور پر سونے (گولڈ) کے کنگن اور انگوٹھی چھینی تھی جس کے مقدمات تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اقبال مارکیٹ، اورنگی، برگیڈ، سرسید اور شہر کے مختلف علاقوں میں 30سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔