Live Updates

پاکستان کو تاریخ کی بلند ترین بے روزگاری اور غربت کا سامنا ہے،مزمل اسلم

شہباز شریف کی چار سالہ قیادت کے دوران اوسط جی ڈی پی شرح آبادی میں اضافے سے بھی کم رہی ہے ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

پیر 1 ستمبر 2025 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کی 78 سالہ تاریخ کی سب سے طویل معاشی سست روی پیدا کی ہے اور شہباز شریف کی چار سالہ قیادت کے دوران اوسط جی ڈی پی (GDP) شرح آبادی میں اضافے سے بھی کم رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان تاریخ کی بلند ترین بے روزگاری اور غربت کا سامنا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

مزمل اسلم نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد پاکستان کی جی ڈی پی (GDP) صفر فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال کیلئے جی ڈی پی (GDP) ہدف 4․2 فیصد مقرر کیا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آئی ایم ایف کی 3․6 پیشنگوئی کے برعکس پاکستان کی جی ڈی پی شہباز شریف حکومت میں صفر اور ایک کے درمیان رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے ملکی کی معاشی صورتحال ابتر ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات