
نوجوان منفی پروپیگنڈے سے متاثر ہونے کے بجائے علم و تحقیق پر توجہ دیں اور پاکستان کی خدمت کو اپنا مقصد بنائیں ،وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
پیر 1 ستمبر 2025 22:20
(جاری ہے)
زیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے پروپیگنڈے کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو ریاست مخالف جذبات ابھار کر ملک کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جس نے اس ملک سے وفا کی اللہ تعالیٰ نے اسے عزت بخشی اور جس نے پاکستان سے بے وفائی کی وہ رسوا ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سوشل میڈیا کا استعمال اکثر منفی انداز میں کیا جاتا ہے اور بغیر تصدیق کے خبریں آگے بڑھا دی جاتی ہیں جبکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں سوشل میڈیا سے قبل تعلیم، معیشت اور انفراسٹرکچر پر بھرپور سرمایہ کاری کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ منفی پروپیگنڈے سے متاثر ہونے کے بجائے علم و تحقیق پر توجہ دیں اور پاکستان کی خدمت کو اپنا مقصد بنائیں ۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تشدد کے ذریعے بلوچستان کو آزاد کرنے کا خواب دیکھنے والے خام خیالی میں مبتلا ہیں، بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں اسکالرشپس فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں جبکہ ریاست مخالف عناصر انہی نوجوانوں کو خودکش حملوں کے لیے تیار کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر متوازن ترقی دنیا کے ہر خطے میں پائی جاتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ریاست مخالف جذبات کو ہوا دی جائے، حکومت کی پالیسیوں پر تنقید ضرور کی جا سکتی ہے مگر ریاست سے غداری کا کوئی جواز نہیں کیونکہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 5 ہر شہری پر ریاست سے غیر مشروط وفاداری لازم قرار دیتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور صوبائی حکومت نے بارہ ہزار نوکریاں مکمل شفافیت اور میرٹ پر فراہم کی ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر پروفیسر فضل باری شہید بی ایس بلاک کے لیے فنڈز کی بلا تعطل فراہمی اور تعمیر نو کالج کی جانب سے کوئٹہ میں علامہ اقبال انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کی تجویز کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اپنے دلوں میں پاکستان سے محبت کو پیوست کرنا ہے کیونکہ یہی ہماری اصل طاقت اور کامیابی کی ضمانت ہے ۔اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، حاجی محمد خان لہڑی، حاجی علی مدد جتک، چیئرمین تعمیر نو ٹرسٹ بریگیڈیئر (ر) عبدالجلیل خان، سیکریٹری تعمیر نو ٹرسٹ محمد نسیم خان لہڑی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں تقریب کے آخر میں چیئرمین تعمیر نو ٹرسٹ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو یادگاری سووینئر بھی پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ مزمل اسلم
-
راولپنڈی؛ گھریلو جھگڑے پر دیورانی نے مبینہ طور پر جٹھانی کو آگ لگا کر قتل کر دیا
-
حکمرانوں کے پاس عوام کے پیسے اپنی مرضی کی جگہوں پر خرچ کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے، خالد مقبول
-
ر*جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کی بجٹ میں کروڑوں کی خردبرد،2کروڑ کا صفایہ
-
سیلاب سے 500 ارب کا نقصان، امداد کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دیں گے‘ احسن اقبال
-
شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے پڑنے والا شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا، مزید دیہات ڈوب گئے
-
پاکستان کے استحکام کے خلاف سازشیں کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں کو ذلت آمیز شکست دی جائے گی، خواجہ آصف
-
لاہور میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق، تیسرے کی حالت تشویشناک
-
ورچوئل ایسٹ سروس فراہمی کیلئے لائسنسنگ کا آغاز، عالمی اداروں کو پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کا حصہ بننے کی دعوت
-
بارشوں کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری، کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان
-
فیصل آباد اور عمان کے درمیان پروازوں کا سلسلہ نومبر سے شروع ہو جائے گا
-
ہماری ساڑھے 5ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتا، پرویز اٰلہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.