Live Updates

کچھ لوگوں میں نہ خدا کا خوف اور نہ ہی پاکستانیت ہے‘ بس سوشل میڈیا بریگیڈ بٹھایا ہوا ہے، وزیراطلاعات پنجاب

جب بھی پاکستان پر مشکل آتی ہے یہ مخلوق نکل آتی ہے، جگہ جگہ وزیراعلیٰ جا کر عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، پنجاب کے لوگوں کو دیکھنا چاہیئے کون اُن کیلئے کام کر رہا اور کون فساد پھیلا رہا ہے؛ عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی منگل 2 ستمبر 2025 11:47

کچھ لوگوں میں نہ خدا کا خوف اور نہ ہی پاکستانیت ہے‘ بس سوشل میڈیا بریگیڈ ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر 2025ء ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ایک ٹکے کا ریلیف کا کام پی ٹی آئی کی جانب سے نہیں دیکھا گیا انہوں نے بس ایک سوشل میڈیا پر بریگیڈ بٹھایا ہوا ہے، جگہ جگہ وزیراعلیٰ جا کر عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، یہ پنجاب کے لوگوں کو دیکھنا چاہیئے کہ کون اُن کیلئے کام کر رہا ہے اور کون ہے جو فساد پھیلا رہا ہے۔

ڈی جی پی آر میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کی صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن اس وقت ہیڈ تریموں پر کافی پریشر ہے، یہ پنجاب کیا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کوئی وزیراعلی اپنی عوام کو ریسکیو کرنے کیلیے خود گئیں ہوں لیکن کچھ لوگوں کے دل میں نہ تو خدا کا خوف ہے نہ ہی پاکستانیت ہے، ایک جماعت کو کوئی پرواہ نہیں لوگ کن حالات میں ہیں اس نے کہیں کوئی ریلیف کا کام نہیں کرنا صرف لوگوں میں انتشار پھیلانا ہے، سوشل میڈیا پر بھی یہی کررہے ہیں، جب قوم کو اکٹھے ہونے کی ضرورت ہوتی یہ جماعت رخنہ ڈالنے آجاتی ہے، جب بھی قوم مشکل میں آتی ہے یہ مخلوق نکل آتی ہے اور فضول قسم کی باتیں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ پنجاب نے مون سون کے طویل سلسلے کا مقابلہ کیا، اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے، تاہم بھارت کی جانب سے بغیر پیشگی اطلاع کے پانی چھوڑنے سے ہنگامی سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو کا عمل جاری ہے، حکومت پنجاب انسانی جانوں کے ساتھ مویشیوں کے تحفظ کو بھی اولین ترجیح دے رہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کسی بھی اچھے برے وقت میں پنجاب کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا، پنجاب کے تمام وسائل سیلاب متاثرین کے لیے حاضر ہیں، جب تک ایک ایک شخص کو اپنے گھر بسا نہیں دیا جاتا پنجاب حکومت کا ریلیف آپریشن جاری رہے گا، لاہور میں کوئی خیمہ بستی موجود نہیں، ریلیف کیمپ اسکلولوں میں ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات