
پاکستان کی معیشت اوردفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے، حنیف عباسی
منگل 2 ستمبر 2025 18:18

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر میرے حلقے میں کوئی تجاوزات ہوں تو اس کاتدارک کرنا میری ذمہ داری ہے، پنڈی میں بارشوں اور سیلاب میں ہم نے بھرپور کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اور اس پارلیمان ہرجگہ اچھے اور برے لوگ ہیں،یہاں کھڑے ہوکر ان کو برا بھلا نہیں کہنا چاہیے،ہم نے دیکھا کہ حکومت میں پالیسیوں سے اختلاف پر وزیر مستعفی ہوئے لیکن جماعتی وابستگی برقرار رکھی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت اور دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا چین میں جس طرح استقبال ہوا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،ہم ایک فاتح کی حیثیت سے دنیا میں جارہے ہیں،فیلڈ مارشل کی بہادری اور جوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج یہ مقام ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایسا گندہ ماحول بنایا ہے کہ ڈی ایچ اے میں نالے میں بہنے جانے والوں کا مذاق اڑایا گیا ہمیں اس کو روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور شاہینوں کی دنیا میں تعریف ہوتی ہے تو کچھ عناصر کے پیٹ میں مروڑ اٹھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی ٰپنجاب کو ڈس کریڈٹ نہ کیا جائے۔ہم نے کام کیا ہم نے کسی کو بیلک میل نہیں کیا۔کسی کنٹریکٹر کی یہ جرا ت نہیں کہ وہ غیر معیاری کام کرے اور اسے ادائیگی کر دی جائے۔انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کی نمائندگی حق وسچ سے کرتے رہیں گے۔ہم نے جیلیں کاٹی ہیں۔ملک اور جان ومال کی حفاظت کرنے والا طاقت ور ہے،ہمارے شاہینوں نے جنگ میں جو کردار ادا کیا وہ رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔آج دنیا اسی وجہ سے ہماری عزت کررہی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
رات گئے ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
-
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ، 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
-
پارک ویو میں متاثرین سے گفتگو کے دوران کچھ لوگوں نے آ کر مجھے گالیاں نکالیں
-
کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد زور دار دھماکہ
-
خیبرپختونخواہ پولیس نے بنوں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا
-
سندھ حکومت نے حاملہ خواتین کیلئے امداد 30 ہزار سے بڑھا کر 41ہزار کردی
-
ملک میں صدارتی نظام ہو تو بانی پی ٹی آئی کلین سویپ کرجائیں گے
-
معافی اسٹیبلشمنٹ مانگے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا اور جھوٹے پرچے دیئے
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
-
روٹی 40 روپے کی ہو جانے کا خدشہ
-
سیلاب کی تباہ کاریوں پر سیاست کرنے والے چھوٹی سوچ کے لوگ بےنقاب ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.