Live Updates

لله*شاہد خاقان عباسی نے سیلاب زدگان کی مدد کی اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے ، عامر قریشی

منگل 2 ستمبر 2025 19:25

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکریٹری عامر محمود قریشی نے کہا کہ میرا قائد شاہد خاقان عباسی نے سیلاب زدگان کی مدد کی اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے جس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی ہے اور میں شاہد خاقان عباسی صاحب اور مفتاح اسماعیل صاحب اور چوہدری اویس رہنما عوام پاکستان عوام پاکستان پارٹی کی پوری ٹیم کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک ایک گھر جا کر ضروریات زندگی کی اشیا کو سیلاب متاثرین تک پہچایا شاہد خاقان عباسی صاحب ہمیشہ مخلص ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج پورے ملک میں سب سے زیادہ خدمت عوام پاکستان پارٹی کے کارکن اور عہدے دار کر رہے ہیں اور عوام بھی دیکھ رہے ہیں کہ شاہد خاکان عباس خود بھی سیلاب زدہ علاقوں میں جاکر جائزہ لے رہے ہیں جہاں بھی کوئی امدادی سامان نہیں پہنچتا ہے فوری طور پر ہدایت جاری کرتے ہیں اور امدادی سامان پہنچایا جاتا ہے عوام پاکستان پارٹی کی ان خدمات کو عوام کبھی بھی نہیں بھولیں گے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات