گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بنوں میں ایف سی لائن پر دہشتگردوں کے حملہ کی مذمت

منگل 2 ستمبر 2025 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع بنوں میں ایف سی لائن پر دہشتگردوں کے حملہ کی مذمت کی ہے،انہوں نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز اور خیبر پختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس پشاور کےتر جمان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے حملہ آور دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ،انہوں نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

گورنر نے شہید کے لواحقین سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے شہید کےدرجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے سیکیورٹی فورسز و پولیس کا پختہ عزم قابل ستائش ہے، دہشتگردی سے پاک، پرامن خیبرپختونخوا کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔