مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں دیر پا امن ممکن نہیں، سعودی عرب

بدھ 3 ستمبر 2025 10:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سعودی عرب اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔العربیہ اردوکے مطابق بیان میں مشرق وسطیٰ میں منصفانہ، محفوظ اور جامع امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کی گئی۔

کابینہ نےدو ریاستی حل کو نقصان پہنچانے والےاقدامات کی مذمت کی ۔

(جاری ہے)

کابینہ نے خطے اور دنیا کے حالات کا جائزہ لیا، بالخصوص مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر روشنی ڈالی گئی کہ سعودی عرب عالمی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ غزہ میں انسانی المیے کو ختم کیا جا سکے اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے امدادی سامان اور انسانی ہمدردی کی امداد کو غزہ تک پہنچایا جا سکے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کابینہ کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا پیغام اور فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ کے ساتھ اپنی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔