
میری شادی میں صرف سلمان خان میرے ساتھ کھڑے رہے، بھاگیہ شری
بھاگیہ شری اب رتیش دیش مکھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم راجہ شیواجی میں نظر آئیں گی
بدھ 3 ستمبر 2025 11:15
(جاری ہے)
اداکارہ نے بتایا کہ میرے لیے سلمان ایک ایسے شخص تھے جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، وہ بہت خیال رکھنے والے تھے، سلمان میں کام کے حوالے سے جس قسم کا جنون دیکھا ہے، میرا خیال ہے شاید ہی آج کے نوجوان ستارے اس قسم کے جنون کا تجربہ کر پائیں گے، جو میرے خیال میں راجیش کھنہ کے دور جیسا تھا۔
بھاگیہ شری کے والدین نے ہمالیہ ڈاسانی سے ان کی شادی پر اعتراض کیا تھا، اس لیے جوڑے نے بھاگ کر شادی کی تھی اور یہ شادی ایک نجی تقریب بن گئی تھی، پھر بھی سلمان خان اس موقع پر مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑے رہے تھے۔بھاگیہ شری نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے شادی کا فیصلہ کیا تو میری طرف سے کوئی نہیں تھا اور سلمان شروع سے آخر تک وہاں موجود تھے اور وہ اس تقریب سے جانے والے آخری شخص تھے، مجھے ان سے اس کی امید نہیں تھی، وہ ایک بہت شرارتی لڑکے تھے، لیکن بہت پیارے بھی تھے۔بھاگیہ شری اور ہمالیہ 1989 میں ان کے بالی وڈ ڈیبیو کی بلاک بسٹر کامیابی کے فورا بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، اب اس جوڑے کے 2 بچے ابھیمنیو ڈاسانی اور اونتیکا ڈاسانی ہیں اور دونوں ہی اداکاری کی دنیا میں آ چکے ہیں۔بھاگیہ شری اب رتیش دیش مکھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم راجہ شیواجی میں نظر آئیں گی، فلم میں سنجے دت، ابھیشیک بچن، جینیلیا دیش مکھ، مہیش منجریکر اور فردین خان بھی شامل ہیں، جس کے یکم مئی 2026 کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب سلمان خان اس وقت بگ باس19 کی میزبانی کر رہے ہیں اور اگلی بار اپوروا لاکھیا کی فلم بیٹل آف گلوان میں نظر آئیں گے، جو 2020 میں بھارت اور چین کے درمیان گلوان وادی کے تنازع پر مبنی اور زیرِ تکمیل ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.