سنگاپور کے وزیر اعظم تین روزہ دورہ پر بھارت پہنچ گئے

بدھ 3 ستمبر 2025 11:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر نئی دہلی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق تین روزہ سرکاری دورے میں ان کے ساتھ کابینہ کے وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد ہے، ان کے دورے کا اہم حصہ جمعرات کو ان کے بھارتی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہے، جہاں چند دو طرفہ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔

سنگاپور کے وزیر اعظم کا بھارتی صدر ہند دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کا شیڈول ہے، اس کے علاوہ وہ بھارتی کاروباری رہنماؤں اور وفاقی وزراسے بھی ملاقات کریں گے۔بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ بھارت اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔