بھارت، گنیش وسرجن کے مذہبی جلوس میں تیز رفتار گاڑی گھس جانے سے 3 افراد ہلاک ، 22 زخمی

بدھ 3 ستمبر 2025 11:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جسپور میں گنیش وسرجن کے مذہبی جلوس میں تیز رفتار گاڑی گھس جانے سے 3 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔گاڑی کے ڈرائیور کو جائے وقوعہ پر موجودافراد نے پکڑ لیا تھا۔