ٹیرف پر عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، ٹرمپ

شکاگو شہر میں جرائم پر قابو پانے کے لیے نیشنل گارڈ بھیجیں گے،امریکی صدر

بدھ 3 ستمبر 2025 13:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیرف پر عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ اگر ٹیرف ہٹادیے گئے تو امریکا غریب ملک بن سکتاہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری صحت سے متعلق خبریں جعلی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے مزید کہا کہ شکاگو شہر میں جرائم پر قابو پانے کے لیے نیشنل گارڈ بھیجیں گے۔دوسری جانب امریکی ریاست الینوائے کے گورنر JB Pritzker نے کہا کہ شکاگو میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکاگو کو سڑکوں پر فوجی دستے نہیں چاہییں، ٹرمپ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے سیاسی ڈرامہ رچا رہے ہیں۔