Live Updates

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں نمایاں پیشرفت

متعدد مقامات پر بجلی کی فراہمی مکمل یا جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے. پاور ڈویژن کی رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 ستمبر 2025 14:20

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں نمایاں پیشرفت
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 ستمبر ۔2025 )سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں نمایاں پیشرفت، پاور ڈویژن کی رپورٹ جاری کردئی گئی پاور ڈویژن کی 3 ستمبر تک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور متعدد مقامات پر بجلی کی فراہمی مکمل یا جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں سوات، بونیر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈ اسٹیشنز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے تھے جن میں سے 85 فیڈرز مکمل جبکہ 6 جزوی طور پر بحال کیے جا چکے ہیں یوں پیسکو کے 463375 متاثرہ صارفین میں سے 459921 کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے، جبکہ باقی 3454 صارفین کیلئے بجلی کی مکمل بحالی 4 سے 11 ستمبر کے دوران متوقع ہے.

صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی مکمل بحالی ہو چکی ہے گیپکو کے علاقوں میں 11 گرڈز اور 103 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 83 مکمل جبکہ 13 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں گیپکو کے 735995 صارفین متاثر ہوئے تھے جن میں سے 631495 کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے، باقی 104500 صارفین کیلئے بحالی کا کام سیلابی پانی کے اترنے کے بعد مکمل کیا جائے گا. لیسکو کے زیرِ انتظام لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کے 67 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 31 مکمل اور 36 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں اس طرح 75681 میں سے 59590 صارفین کو بجلی فراہم کی جا چکی ہے جبکہ باقی 16091 صارفین کو بجلی کی بحالی کا کام 4 سے 5 ستمبر کے دوران مکمل کیا جائے گا.

فیسکو کے ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان میں 26 گرڈز اور 76 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 18 مکمل اور 54 عارضی طور پر بحال کیے جا چکے ہیں فیسکو کے 194344 صارفین متاثر ہوئے تھے جن میں سے 83185 کو بجلی بحال کی گئی ہے، جبکہ باقی 111159 صارفین کیلئے بجلی کی فراہمی 4 اور 5 ستمبر تک مکمل کی جائے گی. میپکو کے علاقوں میں 134 فیڈرز متاثر ہوئے اور 88818 صارفین متاثر ہوئے، جہاں پانی اترنے کے بعد بحالی کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے گا ٹیسکو کے زیرِ انتظام شمالی وزیرستان اور خیبر میں 13 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 2 مکمل اور 9 جزوی بحال ہو چکے ہیں 25433 صارفین میں سے 9072 کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے جبکہ باقی 16361 صارفین کیلئے بحالی کا کام 5 ستمبر کی شام تک مکمل ہونے کی توقع ہے.

ہیزیکو کے علاقے مانسہرہ میں متاثرہ 3 فیڈرز مکمل طور پر بحال کر دئیے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 49 گرڈ اسٹیشنز اور 487 فیڈرز متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 222 مکمل اور 127 عارضی طور پر بحال کیے جا چکے ہیں مجموعی طور پر 1607311 متاثرہ صارفین میں سے 1266928 کو بجلی فراہم کی جا چکی ہے پاور ڈویژن کے مطابق باقی علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی اولین ترجیح ہے اور بحالی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے. 
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات