لبنان میں اقوام متحدہ کی فوج کی امن اہلکاروں پر اسرائیلی ڈرون حملے کی مذمت

بدھ 3 ستمبر 2025 15:20

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل )نے امن اہلکاروں نے اسرائیلی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ڈرون حملے میں امن اہلکاروں کے قریب4 گرینیڈ گرائے جو نومبر میں جنگ بندی کے بعد امن اہلکاروں پر اسرائیل کے سب سے سنگین حملوں میں سے ایک ہے۔

اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کی عبوری فورس نے اسرائیل کی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ صبح، اسرائیلی فوج نے ڈرون حملے میں لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے امن اہلکاروں کے قریب 4گرینیڈ گرائے جو اقوام متحدہ کی پوزیشن تک رسائی میں رکاوٹیں ہٹانے کے لئے کام کر رہے تھے۔یو این آئی ایف آئی ایل نے مزید کہا کہ ایک دستی بم 20 میٹر کے اندر اور تین اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور گاڑیوں کے تقریباً 100 میٹر کی حدود کے اندر گرے۔

(جاری ہے)

ادارے نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو مرواہین گاؤں کے جنوب مشرق میں ڈی فیکٹو بارڈر کے قریب سڑک سے رکاوٹیں ہٹانے کا کام انجام دینے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں پیشگی مطلع کر دیا گیا تھا۔ یو این آئی ایف آئی ایل نے کہا کہ امن فوجیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2006 کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے جو گزشتہ سال کی جنگ بندی کی بنیاد تھی۔ گزشتہ نومبر کے دشمنی کے معاہدے کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل کا یہ حملہ یو این آئی ایف آئی ایل کے اہلکاروں اور اثاثوں پر سب سے سنگین حملوں میں سے ایک ہے جس میں اسرائیل اور لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے درمیان ایک سال سے زیادہ کی دشمنی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔