اشفاق قادری کی سعید غنی،روف ناگوری اور شرمیلافاروقی کو مبارکباد

بدھ 3 ستمبر 2025 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے رہنما اشفاق قادری نے موسی کالونی میں پی پی پی کارکنوں سے ہونے والی ملاقات پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی نو منتخب عہدیدار سعید غنی صدر، رؤف احمد ناگوری ۔ جنرل سیکریٹری اور شرمیلا فاروقی کو انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہیامید ہے کہ نئی قیادت پارٹی کے وژن اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بلارنگ و نسل خدمت پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کی بھلائی کیلئے سیاست کی ہے،پیپلزپارٹی کے قائدین کے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں.پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری اس ملک میں ترقی کی سب سے بڑی علامت بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں عوامی حقوق کی منصفانہ اور جائز تقسیم کے لیے جدوجہد کی ہے،بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو قوم کی امنگوں کے حقیقی ترجمانی کررہے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کی بات کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔