
ایچ ای سی کا ہنگری کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں وظائف حاصل کرنے والے 259 طلباء کے اعزا ز میں قبل از روانگی تقریب کا انعقاد
بدھ 3 ستمبر 2025 22:08
(جاری ہے)
سٹیپینڈیم ہنگاریکم سکالرشپ پروگرام بیچلرز، ماسٹرز، ون ٹائر ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے مختلف شعبوں بشمول زرعی اور ویٹرنری سائنسز، آرٹس اینڈ ہیومینٹیز، بائیولوجیکل سائنسز، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ہیلتھ سائنسز، فزیکل سائنسز اور سوشل سائنسز کے لئے مکمل طور پر فنڈ سے چلنے والا اقدام ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سکالر شپ حاصل کرنے والوں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کو آگے بڑھانے پر ایچ ای سی اور ہنگری سفارتخانہ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے،ہمیں اپنے نوجوانوں کے لئے ایسے مواقع کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی مراعات نہ صرف فخر بلکہ بے پناہ ذمہ داریاں بھی لاتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا ادراک کریں گے، موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور مستقبل میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ طلباء اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی ندیم محبوب نے اس بات پر زور دیا کہ ایچ ای سی ملک کے نوجوانوں کے لئے مواقع پیدا کرنے کے لئے ہمیشہ پرعزم ہے، ہم ہنگری کے شکر گزار ہیں کہ سکالرشپ کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکالرشپ پروگرام ایک سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام علاقوں مثلاً گلگت بلتستان، بلوچستان، اندرون سندھ، خیبرپختونخوا وغیرہ سے ایوارڈ یافتگان کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے ایوارڈ کی تقریب کو طلباء کے لئے فخر کا لمحہ قرار دیا کیونکہ انہیں 1400 درخواست گزاروں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ آپ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں ،اس لئے اس موقع کا بہترین استعمال کریں۔ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈاکٹر ڈورا گنسبرگر نے خوش چہروں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے 2016 میں چند سکالرشپس کے ساتھ پروگرام کے آغاز پرروشنی ڈالی جس کے بعد کے سالوں میں سکالرشپس کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا۔ انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو اچھے تجربات کے ساتھ ساتھ چیلنجز کے لئے تیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے جہاں آپ کو چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑے گا لیکن یہ سب سیکھنے کے عمل کا حصہ ہے۔ انہوں نے سکالرشپ کو جیتنے والوں کے لئے تحفہ قرار دیا۔قبل ازیں اپنے کلمات میں ایڈوائزر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈویژن ایچ ای سی انجینئر محمد رضا چوہان نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعلیمی شراکت داری کے پس منظر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام سے 1200 سے زائد طلباء مستفید ہوئے ہیں، اس بیچ کی روانگی کے بعد سکالرشپ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد تقریباً 1500 تک پہنچ جائے گی۔ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ہنگری میں پاکستان کے سفیر ہوں گے جب آپ وہاں تعلیم حاصل کریں گے۔انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اس موقع سے پوری طرح فائدہ اٹھائیں اور اپنے ذاتی، علمی اور پیشہ ورانہ نقطہ نظر کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ یہ پروگرام طلبہ کو تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد دے گا اور وہ مستقبل میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ انہوں نے سابق طلباء کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو اپنی ڈگریوں کی تکمیل کے بعد ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پاک چین کمپنیوں نے ملکر پاکستان میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کرد ی
-
اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی بنانے کا فیصلہ
-
ہری پور،شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر 5 افراد کی اجتماعی زیادتی
-
عجیب بات ہے جن لاپتا افراد کو حکومت دہشتگرد کہتی رہی اب انکو پیسے دے رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف مذاکرات، ایف بی آر کو 2ہفتوں میں 1100ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش
-
لاہورہائیکورٹ نے بچے کے خرچ میں کمی کی درخواست مسترد
-
رحیم یارخان،گھریلوجھگڑوں،مالی پریشانیوں اوربیروزگاری سے تنگ آکر 4 خواتین سمیت 5افراد کا اقدام خودکشی،ہسپتال منتقل
-
مولانا فضل الرحمن کی صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر آمد ، والد کے انتقال پر تعزیت کااظہار
-
مجھے لوگوں کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 5.3فیصد اضافہ
-
مریم اورنگزیب ،خواجہ سلمان رفیق شجاع آباد بائی پاس پہنچ گئے،سیلابی صورتحال کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی خواتین کوہ پیما ٹیم کو بری لا چوٹی سر کرنے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.