پاکستان پیپلز پارٹی کا شاہوانی سٹیڈیم کوئٹہ دھماکے پر 3روزہ سوگ کا اعلان کردیا

بدھ 3 ستمبر 2025 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی نے شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ دھماکے پر 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات میر ظہور بلیدی نے کہا کہ شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ کے قریب سیاسی کارکنان پر ہونے والے دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معصوم انسانوں پر یہ بزدلانہ اور وحشیانہ کارروائی بربریت اور کھلی دہشت گردی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی بم دھماکے کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

میر ظہوربلیدی نے شہداء کی بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام متحد ہے اور ایسے بزدلانہ اقدامات حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردی کے خلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔انہوں نے کہا کہ اس دلخراش واقعہ کے پیش نظر پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔