گ*ضلع کیچ کے علاقے مند کے مستحق خاندانوں میں سولر سسٹمز تقسیم کیے ہیں، برکت رند

بدھ 3 ستمبر 2025 19:55

wتربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے متحرک رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز معتبر حاجی برکت رند نے اپنے آبائی ضلع کیچ کے علاقے مند کے مستحق خاندانوں میں سولر سسٹمز تقسیم کیے۔ یہ اقدام محکمہ اربن اینڈ ڈویلپمنٹ اور محکمہ انرجی کے تعاون سے اور ایم پی اے فنڈز کے تحت عمل میں لایا گیا اس سلسلے کے تقریب میں مسلم لیگ (ن) ضلع کیچ کے صدر حاجی سلمان برکت رند، کاروباری شخصیت حاجی ارشاد ٹھنڈائی سمیت دیگر معززین بھی شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے رکن صوبائی اسمبلی حاجی برکت رند نے کہا کہ مند ایک پسماندہ علاقہ ہے جو شدید بجلی بحران کا شکار ہے۔

گھریلو صارفین سے لے کر کاروباری طبقے تک سب ہی متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سولر سسٹم اسکیم کا آغاز کیا گیا تاکہ غریب اور مستحق گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی بھرپور تعاون کیا ہے تاکہ عوامی مسائل کم ہوں مستفید ہونے والے شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سولر پینلز، بیٹری، انورٹر، ہنکھا اور لائٹس بمعہ وائر مکمل سیٹ کی فراہمی ان کے لیے روشنی کی نئی کرن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا رکھی تھی لیکن اب گھریلو ضروریات کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم بھی بہتر طور پر جاری رہ سکے گی تقریب سے مقامی بزرگ شخص نے کہاکہ سولر سسٹمز کی فراہمی ہمارے لیے امید اور روشنی کا پیغام ہے۔ اب ہمارے بچے رات کو بھی پڑھ سکیں گے اور گھریلو زندگی آسان ہو جائے گی۔