Live Updates

فیصل خان جمالی کی صدارت میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے خدشات کے پیش نظر گوٹھ سردار رستم خان جمالی میں اعلی سطح اجلاس

بدھ 3 ستمبر 2025 19:55

- اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار ذادہ فیصل خان جمالی کی صدارت میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے خدشات کے پیش نظر گوٹھ سردار رستم خان جمالی میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی پی ڈی ایم پی اے بلوچستان جہانزیب خان ڈی جی ہیلتھ بلوچستان امین اللہ مندوخیل ڈپٹی کمشنر رزاق خجک نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں محکمہ لائیو اسٹاک نصیر آباد ڈویژن کے افسران محکمہ ایری گیشن محکمہ بی اینڈ آر محکمہ ایجوکیشن محکمہ ریونیو محکمہ ڈرینج محکمہ ہیلتھ محکمہ پی ایچ ای سمیت دیگر محکموں کے افسران اور معززین نے شرکت کی اجلاس میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے غور و خوض کیا گیا اجلاس کے موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے پیشگی کے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان خیمہ راشن ادویات پہنچا دی گئی ہیں ریسکو ٹیموں فلڈ اسٹاف اور میڈیکل یونٹس ہمہ وقت الرٹ ہیں اور ہم نے ضلعی و تحصیل سطح پر کنٹرول رومز بھی قائم کردیئے ہیں صوبائی وزیر سردار ذادہ فیصل خان جمالی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے علاقے کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے صوبائی حکومت عوام کے فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کررہی ہے اللہ پاک کے کرم سے فلحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ہم نے نمٹے کے لیے اقدامات کرلیئے ہیں لیکن اس سلسلے میں عوام کو چاہیے کہ وہ انتظامیہ کے تعاون کریں سردار گھرانہ اپنے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات