Live Updates

سرینگر، دریائے جہلم میں سیلابی صورتحال، کئی علاقوں کے مکینوںکو محفوظ مقامات پر چلے جانے کی ہدایت

جمعرات 4 ستمبر 2025 11:24

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر سرینگر کے علاقوں لسجن، سوئیٹینگ، نوگام، ویتھ پورہ، گول پورہ، پادشاہی باغ اور مہجور نگر کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلعی انتظامیہ سری نگر کی طرف سے یہ ایڈوائزری ایک پیشگی احتیاطی اقدام کے طور پر سامنے آئی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مقامی کمیٹیوں، مساجد ،ریونیو اور پولیس حکام کے ذریعے صبح سویرے علاقے میں اعلانات کیے گئے۔ حکام نے لوگوں سے خبردار رہنے اور خود کو محفوظ بنانے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ دریائے جہلم سنگم اور رام منشی باغ کے قریب خطرے کے نشان سے تجاوز کر گیا ہے۔دریا سنگم کے قریب 27.48 فٹ اور رام منشی باغ سری نگر میں 22.31 فٹ خطرے کے نشان سے بالالترتیب 20 اور 21فٹ اوپر بہہ رہا ہے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات