میکرون کا محمد بن سلمان سے رابطہ، غزہ میں انسانی المیے کے خاتمے کی کوششوں پر گفتگو

دونوں رہنمائوں کا غزہ می ں فوری جنگ بندی اور مشرقِ وسطی میں قیامِ امن کی ضرورت پر زور

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:21

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر میکرون کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورت حال اور غزہ میں انسانی المیے کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مشرقِ وسطی میں قیامِ امن کی ضرورت پر زور دیا۔

میکرون نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ 22 ستمبر کو نیویارک میں ہونے والی دو ریاستی حل کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدر میکرون نے فلسطینی حکام کو اقوام متحدہ کے اسرائیل فلسطین جنگ پر اعلی سطحی اجلاس سے قبل ویزے دینے سے انکار کرنے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔