مشیر وزیر اعظم پاکستان رانا ثناء اللہ، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کی فتح پور آمد

جمعرات 4 ستمبر 2025 15:25

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)مشیر وزیر اعظم پاکستان رانا ثناء اللہ، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کی فتح پور آمد ڈپٹی اسپیکر نے ایم پی اے ملک احمد سعید کے والدحاجی حنیف خاں کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد کے بھائی ،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کے ماموں اور ایم پی اے ملک احمد سعید کے والدحاجی حنیف خاںگزشتہ روز انتقال کرگئے تھے سیاسی سماجی احباب کی جانب سے اظہار افسوس کیلئے انکے ڈیرہ پر آمد کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ ،مشیر وزیر اعظم پاکستان رانا ثناء اللہ،صدر مرکزی انجمن تاجران ضلع قصور رانا ممتاز علی خان ،سابق رکن قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی، سابق صوبائی وزیر مواصلات سردار محمد آصف نکئی ،رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات خان سمیت دیگر سیاست دان وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد ،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور ایم پی اے ملک احمد سعید سے اظہارِ تعزیت کے لئے مرحوم کے آبائی گاؤں فتح پور پہنچے اور انہوں نے مرحوم کے بیٹے ملک احمد سعید، ماموں ملک احمد خاں ، بھائی ملک رشید سے افسوس کا اظہار کیا اورانہوں نے مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔