پی ٹی اے اور این سی سی آئی اے کا کراچی میں غیر قانونی سمز کے اجراء پر کریک ڈائون جاری

جمعرات 4 ستمبر 2025 23:23

پی ٹی اے اور این سی سی آئی اے کا کراچی میں غیر قانونی سمز کے اجراء پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے تعاون سے غیر قانونی سمز کے اجراء کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پی ٹی اے زونل آفس کراچی کی جانب سے درج کرائی گئی باضابطہ شکایت پر عمل درآمد کے تحت این سی سی آئی اے نے کراچی کے علاقے الفلاح سوسائٹی، شاہ فیصل کالونی میں واقع ایک زونگ فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا، جس کے دوران مشتبہ آلات تحویل میں لے لیے گئے اور فرنچائز مالک سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

این سی سی آئی اے کراچی کی جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔یہ اقدامات اس امر کےواضح ثبوت ہیں کہ پی ٹی اے غیر قانونی سم سرگرمیوں کے مکمل خاتمے اور پاکستان کے ڈیجیٹل نظام کے تحفظ کے لیے نہایت سنجیدگی اور عزم کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔