ایس آر او کے اجراء کیخلاف آرٹیکل 199کے تحت رٹ دائر نہیں کی جاسکتی

غ*سپریم کورٹ نے بھی ہائیکورٹس کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی

جمعرات 4 ستمبر 2025 18:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء)سپریم کورٹ نے بھی ہائیکورٹس کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی ہے اورکہاہے کہ ایس آر او کے اجراء کیخلاف آرٹیکل 199کے تحت رٹ دائر نہیں کی جاسکتی،جمعرات کوسپریم کورٹ میں فلور ملز کی رجسٹریشن سے متعلق ایس آر او کے اجرائ کا معاملہ پرچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل حافظ احسان کھوکھرنے کہاکہ سپریم کورٹ ایک فیصلے میں کہہ چکی ہے ایس آر او کو ہائیکور ٹ میں رٹ اختیار سماعت کے تحت چیلنج نہیں کیا جاسکتا، 2013میں فلور ملز کی رجسٹریشن کیلئے ایس آر او جاری کیا گیا تھا،ایس آر او کے اجرا کے کیخلاف فلور ملز نے آرٹیکل 199کے تحت ہائیکورٹس سے رجو ع کیا تھا،ہائیکورٹس نے قرار دیا ایس آر او کو رٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا سپریم کورٹ نے بھی ہائی کورٹ کافیصلہ برقرار رکھا۔