Live Updates

ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل کا مختلف علاقوں کاممکنہ سیلابی صورتحا ل پر دورہ

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)صدر آصف علی زرداری ، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو ، وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر بلدیہ اعلیٰ سکھر کے ڈپٹی مئیر و پی پی سٹی سکھر کے صدر ڈاکٹر ارشد مغل نے سید قطب علی شاہ،خادم ملک بلال مغل ، شاہ بیگ ، سمیت آبپاشی، لائیو اسٹاک، ریسکیو 1122 و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ کچے کے علاقے سعید آباد و دیگر علاقوں کاممکنہ سیلابی صورتحا ل پر دورہ کیا اور مختلف برادری سے ملاقات کر کے انہیں محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایات دی ، دورے کے موقع پر انہوں نے سکھر انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ ریلیف کیمپ(میڈیکل کیمپ ) کا بھی دورہ کیا اور اسٹاف سے ملاقات کر کے انہیں مزید ہدایات دیں ۔

اس موقع پر ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سیلابی صورتحال کنٹرول میں ہے، ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹر اور ڈویڑنل کنٹرول رومز 24 گھنٹے فعال ہیں اور تمام آپریشنز میں انتظامیہ، پولیس، رینجرز، فوج و نیوی (جہاں ضرورت ہو)، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور این جی اوز کے ساتھ قریبی رابطہ قائم ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کچے کے تمام افراد کو بہتر انداز میں ریسکیو کرنا ہے،انسانی جانوں کے تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائیگا اور مال مویشیوں کو بھی سہل طریقے سے منتقل کیا جائے گا ، ان کا کہنا تھا کہ تمام صورتحال کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے تا کہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال میں کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہو۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات