متحدہ عرب امارات ، دبئی میں ایمریٹس روڈ پر 3گاڑیوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک

جمعہ 5 ستمبر 2025 08:40

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) دبئی میں ایمریٹس روڈ پر تین گاڑیوں میں تصادم کے باعث ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔امارات الیوم کے مطابق حادثہ دبئی کلب پل کے قریب گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنے کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمعہ سالم بن سویدان نے بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کوحادثے کی اطلاع ملی۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک گاڑی کا ڈرائیور، دوسری گاڑی کے پیچھے مناسب فاصلہ رکھنے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں تصادم ہوا۔ ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا اور دو زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔