مقبوضہ کشمیر ،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پوسٹر چسپاں

جمعہ 5 ستمبر 2025 12:34

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) 6ستمبر کومنائے جانیوالے یوم دفاع پاکستان کے موقع پرغیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے مختلف علاقوں میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں جموںوکشمیر کی بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کے کشمیریوں کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیاگیاہے۔

پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ '' وہ وقت دور نہیں جب جموںو کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے ''۔پوسٹروں پر بھارت کو خبردار کیاگیاہے کہ وہ کشمیریوں کے خلاف اپنا مذموم ایجنڈا ترک کر کے جموں وکشمیر کا غیرقانونی قبضہ ختم کر دے۔