ملتان، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 17:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) صوبائی وزیرتعلیم وانچارج فلڈ آپریشن ملتان ڈویژن رانا سکندر حیات نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ہیڈ محمد والا بریچنگ سیکشن سمیت مختلف مقامات پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرکمشنر ملتان ڈویژن عامرکریم خاں اورڈپٹی کمشنروسیم حامد سندھو نے صوبائی وزیر کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے فلڈ کیمپ میں قائم اسکول کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے جبکہ متاثرہ خاندانوں کے خیموں میں جاکران کے مسائل بھی سنے۔رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تاریخ کا سب سے بڑاریسکیو آپریشن جاری ہے جس کے ذریعے ہزاروں خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے متاثرین کی مکمل کفالت اورنقصانات کا ازالہ کرے گی۔ کمشنر عامر کریم خاں نے بتایا کہ ڈویژن میں 90 فلڈ ریلیف کیمپس مکمل فعال ہیں اور تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق دریائے چناب کے پانی کی سطح میں کمی واقع ہورہی ہے اور12 گھنٹے میں مزید کمی متوقع ہے۔