Live Updates

چنیوٹ ،فتح ربوہ (1976ء) کو 50 سال مکمل ہونے پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام گولڈن جوبلی ملک گیر ختم نبوت کانفرنس

جمعہ 5 ستمبر 2025 17:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) فتح ربوہ (1976ء) کو 50 سال مکمل ہونے پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام گولڈن جوبلی ملک گیر ختم نبوت کانفرنس گزشتہ روز نماز جمعۃ المبارک سے قبل امیر حرار سید محمد کفیل بخاری کی سرپرستی میں شروع ہو گئی،احرار کے مرکزی نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ منکرین ختم نبوت جیسے فتنوں کا راستہ نہ روکا جاتا تو 1953ء میں قادیانی وطن عزیز پر قبضہ کر چکے ہوتے، 10 ہزار فرزندان اسلام نے اپنا خون دے کر قادیانیوں کا راستہ روکا، قادیانی اب بھی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے خلاف خطرناک سازشوں میں مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ قادیانی فتنے اور توہین رسالت کے مرتکبین کے خلاف قانونی گرفت کو مزید کمزور کیا جا رہا ہے اور ملزمان کو بچانے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کو قبول کیا جا رہا ہے، یہ طرز عمل اسلام و وطن دشمنی ہے،انہوں نے کہا کہ اکابر احرار و ختم نبوت نے اپنی زندگی تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے لیے وقف کر رکھی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کروانے کے لیے قادیانی اور غیر ملکی این جی اوز کام کر رہی ہیں، مولانا تنویر الحسن اور مختلف علماء کرام اور مقررین و مبلغین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ملک اسلام کے نفاذ کے نام پر بنا اور اسلام کے نفاذ سے ہی باقی رہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے تحریک احرار اور تحریک ختم نبوت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور قادیانی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کیا ، یہ عمل قابل ذکر ہے کہ سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں اور مشکلات کے باوجود ملک بھر سے قافلے رات بھر آتے رہے، کانفرنس آج ہفتہ کو بھی جاری رہے گی ،جبکہ بعد نماز ظہر جامع مسجد احرار متصل ڈگری کالج سے فرزندان اسلام اور مجاہدین ختم نبوت دعوتی جلوس نکالیں گے اور قادیانی مرکز ایوان محمود کے سامنے قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرایا جائے گا،علاؤہ ازیں بعد نماز عصر کی نشست میں مولانا محمد مغیرہ اور ڈاکٹر محمد آصف نے کانفرنس کے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات