گورنر سندھ کی جانب سے ترکیہ اور سری لنکا کے قونصل جنرلز کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے ترکیہ اور سری لنکا کے قونصل جنرلز کے اعزاز میں گورنر ہاؤس کراچی میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، کاروباری برادری کے نمائندگان اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں گورنر سندھ نے ترکیہ کے قونصل جنرل Cemal Sanguکی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ Cemal Sanguنے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے تجارت، ثقافت اور عوامی روابط کو فروغ دے کر اپنی یادگار خدمات سرانجام دیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص سندھ کے عوام Cemal Sanguکی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح گورنر سندھ نے سری لنکا کے قونصل جنرل Jagath Abeywarnaکی خدمات کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ جگتھ ابے ورنا نے پاکستان، بالخصوص سندھ اور سری لنکا کے عوامی و ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی کاوشوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔گورنر سندھ نے دونوں قونصل جنرلز کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات دوستی، تعاون اور باہمی اعتماد کو بڑھانے کا باعث بنی ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات، عمان، کویت، قطر، بحرین، چین، انڈونیشیا، جاپان، روس اور عراق سمیت دیگر ممالک کے قونصل جنرلز اور کاروباری برادری کے افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی اور دونوں معزز مہمانوں کی خدمات کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دونوں قونصل جنرلز کو یادگاری تحائف پیش کیے اور ایک کیک بھی کاٹا، جسے تقریب کے یادگار لمحات میں شمار کیا گیا۔ گورنر سندھ نے دونوں قونصل جنرلز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سندھ کے عوام کے دلوں میںنزندہنرہیںنگے۔