ملک بھر میں یوم دفاع و شہداء ہفتہ کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ملک بھر میں یوم دفاع و شہداء ہفتہ کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس موقع پر اخبارات اس حوالے سے خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔ ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان پر اس دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے۔