عید میلادالنبیؐ اور یوم دفاع پاکستان کے موقع پر6اور7ستمبرکو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،کیسکو

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے عید میلادالنبی ؐ اور یوم دفاع پاکستان کی تعطیلات کے دوران بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے نتظامات کئے ہیں۔ جس کے تحت 6ستمبراور7ستمبر کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور اس دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام فیڈروں سے بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ تعطیلات کے دوران صوبہ کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز فیڈروں کو بھی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے دیاگیاہے۔تاہم صوبہ میں موجود تمام دیہی فیڈروں کو اٴْنکے پرانے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں عیدمیلادالنبیؐ اور یوم دفاع پاکستان کی تعطیلات کے دوران کیسکوآپریشن عملہ صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے اپنے دفاترمیں موجودرہیں گے جو کسی بھی علاقہ میں تکنیکی خرابی دور کرنے اوربجلی بحالی کیلئے فوری کارروائی کرے گا۔ تاہم صارفین انفرادی شکایات کیلئے اپنے متعلقہ سب ڈویڑن میں رابطہ کرسکتے ہیں۔