سپیکر اسمبلی آزادکشمیر کی سینئر رہنماء چوہدری محمد ریاض کو چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس مقرر ہونے پر مبارکباد

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے سینئر رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری محمد ریاض کو چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر پاکستان پیپلزپارٹی فرانس ارشاد کمبو، صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر پنجاب زون چوہدری فخر الزمان، معاون خصوصی اسپیکر آزاد کشمیر سید عزادار حسین کاظمی، رانا رضوان اور دیگر بھی موجود تھے۔