ج* تھائی لینڈ: شیناواترا خاندان کی جماعت فیوتھائی پارٹی کو بڑا دھچکا

ٓانوتین چارن ویرکول نئے وزیراعظم منتخب، پارلیمانی ووٹ میں 63 فیصد ووٹ لے کر حریف کو شکست دی

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:50

Iبینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) تھائی لینڈ میں کئی روزہ سیاسی بحران اور ہنگامہ آرائی کے بعد انوتین چارن ویرکول کو جمعہ کے روز پارلیمنٹ نے وزیراعظم منتخب کر لیا۔ انہوں نے شیناواترا خاندان کی جماعت فیوتھائی پارٹی کے امیدوار چائکاسم نیتیسری کو بھاری ووٹوں سے شکست دی۔انوتین کو ایوان زیریں کے 63 فیصد ووٹ ملے، جو ان کے حریف سے دوگنے تھے۔

(جاری ہے)

کامیابی کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے ہجوم نے انہیں گھیر لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا:انوتین نے اپنی جیت مخالف جماعت پیپلز پارٹی کی حمایت سے ممکن بنائی، جس کے بدلے انہوں نے آئین میں ترمیم پر ریفرنڈم کرانے اور چار ماہ میں عام انتخابات کرانے کا وعدہ کیا۔فیوتھائی پارٹی کے لیے یہ شکست نہایت رسوائی کا باعث بنی، جسے ارب پتی سیاستدان تھاکسن شیناواترا کی حمایت حاصل رہی ہے۔ پارٹی گزشتہ چھ انتخابات میں سے پانچ جیت چکی تھی مگر حالیہ بحران میں اپنی اکثریت کھو بیٹھی۔تھاکسن شیناواترا جمعرات کو اچانک دبئی روانہ ہوگئے۔ ان پر اگلے ہفتے عدالت میں مقدمہ چلنے والا ہے جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر انہیں دوبارہ جیل بھیج دیا جائے۔