حضور ﷺ کی آمداللہ رب العزت کی سب سے بڑی نعمت ہے،سرائی نیازحسین

پاکستان مسلم لیگ (سندھ) کے صدر سرائی نیاز حسین کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی نے ولادت باسعادتِ آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کے پُر نور موقع پر عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ حضورِ اکرم ﷺ کی آمد، دنیا کے لیے اللہ رب العزت کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ آپ ﷺ نے جہالت کے اندھیروں میں علم، امن، عدل اور انسانیت کا چراغ روشن کیا۔

(جاری ہے)

آپ ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے رہنمائی کا ایسا مینار ہے جو ہر دور میں انسانیت کو صحیح راستہ دکھاتا ہے۔سرائی نیاز حسین خاصخیلی نے مزید کہا کہ آج کا دن ہمیں یہ عہد کرنے کا پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں ڈھالیں اور معاشرے میں امن، بھائی چارے، رواداری اور اخوت کو فروغ دیں۔ میلاد النبی ﷺ صرف خوشی کا دن نہیں بلکہ عمل کا پیغام ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سچے دل سے خاتم الانبیاء ﷺ کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے ملک پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔