Live Updates

ئ*پنجاب حکومت کی ٹیمیں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں: مریم اورنگزیب

۵وائلڈ لائف اور فارسٹ فورس کے جدید ڈرون کیمرے بھی ریسکیو آپریشن میں استعمال ہو رہے ہیں ، سینئر صوبائی وزیر

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:50

ژ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی ٹیمیں سیلاب زدگان کی مدد اور ریسکیو سرگرمیوں میں دن رات مصروف عمل ہیں۔ اس بار تاریخ میں پہلی مرتبہ وائلڈ لائف رینجرز اور فارسٹ فورس کی ٹیمیں بھی ریسکیو آپریشنز میں شامل کی گئی ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

وائلڈ لائف رینجرز کی اسپیشل سپیڈ بوٹس متاثرہ علاقوں میں پیش پیش ہیں اور پانی میں پھنسے ہوئے شہریوں کو محفوظ مقامات تک پہنچا رہی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وائلڈ لائف اور فارسٹ فورس کے جدید ڈرون کیمرے بھی ریسکیو آپریشن میں استعمال ہو رہے ہیں تاکہ مشکل رسائی والے علاقوں میں فوری اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت امدادی سرگرمیاں انجام دی جا سکیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے مختلف اضلاع میں وائلڈ لائف کی ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں تک پہنچ کر متاثرہ خاندانوں کی مدد کر رہی ہیں۔ مظفر گڑھ کے علاقے مرادآباد میں وائلڈ لائف ٹیم نے اپنی بوٹس کے ذریعے متعدد خاندانوں کو سیلابی پانی سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔وائلڈ لائف رینجرز اور فارسٹ فورس کے اہلکار سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ریسکیو آپریشنز 24 گھنٹے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اہلکار متاثرہ خاندانوں کو نہ صرف نکال رہے ہیں بلکہ انہیں بنیادی ضروریات اور سہولیات تک فوری رسائی فراہم کرنے میں بھی مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہر حال میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے وائلڈ لائف رینجرز، فارسٹ فورس اور دیگر اداروں کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیمیں سیلاب زدگان کی امید کا سہارا ہیں
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات