Z6ستمبر کو وطن عزیزپاکستان کے دفاع کے لئے بہادر نوجوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے وطن کا دفاع کیا اور وطن کا دفاع نبی اکرم کی مبارک سنت ہے ڈاکٹر قاری عبدالرشید

جمعہ 5 ستمبر 2025 22:35

پ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) ممبر روئیت ہلال کمیٹی و مہتمم مدرس البنات بلوچستان ڈاکٹر قاری عبدالرشید نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے حوالہ سے نبی اکرم کی سنت مبارک یہ ہے کہ جب نبی اکرم ہجرت فرما کر مدینہ منورہ تشریف لائے اور ایک ریاست کا نقشہ بنایا تو آنحضرت نے سب سے پہلا کام یہ کیا کہ مدینہ منورہ اور اردگرد کے سب قبائل کو جمع کر کے مشترکہ دفاع کے معاہدہ کا اہتمام فرمایا میثاق مدینہ میں سب نے مل کر یہ طے کیا کہ مدینہ منورہ پر حملہ کی صورت میں اس کے دفاع کی ذمہ داری سب پر ہوگی اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اصول دیا کہ وطن کا دفاع سب اھل وطن کی مشترکہ ذمہ داری ہوتی ہے۔

اس کے بعد دس سال کے دوران آپ نے دو درجن سے زائد جنگیں لڑیں جن میں سے صرف 2 ایسی تھیں جن میں مدینہ منورہ پر حملہ کیا گیا تھا ایک احد کی جنگ دوسری احزاب کی جنگ جن میں مدینہ منورہ دشمن کی یلغار کا نشانہ بنا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کو وطن عزیز کے دفاع کے لئے پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن کا دفاع کیا اور دشمن کی یلغار کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز کو پھر جنگ کی صورتحال کا سامنا ہے اسلئے ہمیں اللہ تعالی سے مدد کی دعا کے ساتھ ساتھ اس کے دفاع کے لئے بھی ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور دفاع جس ملک کا مضبوط ہو گا وہ ملک ترقی اور عروج کی راہ پر گامزن ہو گا اور دنیائے قوم کی نگاہ میں عزت پائے گا لہذا وطن عزیز پاکستان کو بھی دفاع پر زور دینا چاہیئے تاکہ خطے میں طاقت کا توازن برابر رہی